اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لندن میں سیکڑوں افراد نے ایک مظاہرہ کرکے جس میں سیاہ فاموں کی حامی تحریک کے ارکان بھی شریک تھے امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی -
مظاہرے میں شریک لوگوں نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا اور امریکی پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف نعرے لگائے - لندن میں ہونے والے اس مظاہرے کی وجہ سے شہر کے بریکسٹن علاقے میں ٹریفک کافی دیر معطل رہا -
ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے مظاہرین اور ٹریفک میں پھنسے ہوئے لوگوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی -
۔۔۔۔۔
/169