اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کو پارلیمنٹ کی کارروائی کے آغاز میں حزب اللہ کے کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شہادت پر حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو مبارک و تعزیت پیش کی۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ اس مجاہد کمانڈر نے اپنی ساری عمر خوں آشام صیہونیوں کے خلاف مہم میں بسر کی۔ واضح رہے کہ حزب اللہ کے کمانڈر مصطفی بدرالدین شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر کئے جانے والے حملے میں شہید ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/169