24 مارچ 2016 - 19:26
عراق میں داعش کا زبردست جانی نقصان

عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے صوبہ نینوا کی آزادی کے لئے جاری کارروائی "الفتح" کے پہلے مرحلے میں المخمور شہر کے آٹھ دیہاتوں کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے صوبہ نینوا کی آزادی کے لئے جاری کارروائی "الفتح" کے پہلے مرحلے میں المخمور شہر کے آٹھ دیہاتوں کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ المخمور شہر موصل کے جنوب میں واقع ہے۔ ادھر المسلہ نیوز ویب سائٹ نے بھی جمعرات کو خبر دی ہے کہ موصل کے القیارہ اور حمام العلیل علاقوں میں ہونے والے ہوائی حملوں میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ان حملوں میں داعش کے دسیوں آئل ٹینکر اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں نیز داعش کے بہت سے دہشت گرد آس پاس کے علاقوں کی طرف فرار ہو گئے۔ واضح رہے کہ عراق کے شمال مغربی صوبے نینوا کو آزاد کرانے کی کارروائی بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سے شروع ہوئی ہے۔