21 مارچ 2016 - 11:54
پاکستان؛ کرم ایجنسی میں جشن نوروز+ تصاویر

پاکستان کے شمالی علاقے کرم ایجنسی میں عید نوروز کو جوش و جذبے سے منایا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شمالی علاقے کرم ایجنسی میں عید نوروز کو جوش و جذبے سے منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں 21 مارچ کو نئے سال کے پہلے دن کو انتہائی جوش و جذبے سے منایا جاتاہے۔ اس دن گھر میں سات قسم کے طعام پکائے جاتے ہیں۔ اور اپنے رشتہ داروں کو بلا کر ایک ساتھ کھانا کھانا دیرینہ رسومات میں شامل ہے۔ اس دن کرم ایجنسی کے مختلف مقامات زیڑان، شبلان، کڑمان، عملکوٹ اور ٹپرے میں واقع حضرت علیؑ کی زیارت میں جشن کا اہتمام کیا جاتاہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اس موقع پر زیارت میں علم کشائی کی تقریب بھی کی جاتی ہے۔ تاہم کرم ایجنسی میں زیڑان حضرت علیؑ زیارت میں سب سے بڑا پروگرام منعقد کیا جاتاہے۔ چنانچہ آج مختلف مقامات سمیت زیڑان علی زیارت میں جشن عید نوروز کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ عام کشائی بھی کی گئی۔ سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔


رپورٹر/ نوروزعلی

.............

242