اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے ایک کامیاب اور بے مثال کارروائی کرتے ہوئے الضباب کے علاقے میں اسّی سعودی ایجنٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایجنٹوں کا ایک فوجی کمانڈر "محمد عبداللہ العونی" بھی شامل ہے-
اسی طرح القاعدہ کے دو سرغنے، "یحیی مبھیط" اور "ابوعبیدہ الحدی" بھی اس کارروائی میں مارے گئے جبکہ دسیوں ایجنٹ زخمی ہوگئے اور ان کی متعدد گاڑیاں اور فوجی سازوسامان بھی تباہ ہوگئے-
اس ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ اس کارروائی میں ہلاک ہونے والے بہت سے افراد یمن کی فوج اور عوامی دستوں کو مطلوب تھے- اس نے کہا کہ یمن کی فوج اور عوامی دستے، سعودی عرب کے جارح عناصر کے سرغنوں اور غاصبوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے میں پرعزم ہیں اور یمن سے دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کرنے تک ان کی یہ کارروائیاں جاری رہیں گی-
۔۔۔۔۔۔۔
/169