21 مارچ 2016 - 10:35
ترکی؛ مظاہروں میں شریک ۱۶۴ افراد گرفتار

ترکی کے شہر استنبول کی پولیس نے ایک سو چونسٹھ افراد کو، جو اس شہر کے مختلف علاقوں میں نوروز کی آمد کے بہانے سے مظاہروں میں شریک تھے، گرفتار کرلیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ٹی آر ٹی ویب سائٹ کےمطابق استنبول کے بعض علاقوں میں غیرقانونی مظاہروں کے شرکاء نے، ٹائر جلائے اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں- مظاہرین نے اسی طرح پتھر اور دستی بموں سے پولیس پر حملہ کیا- پولیس نے بھی ایک سو باون دستی بم اور دھماکہ خیز مواد نیز ایسے کالے لباس، جن پر ydgh ( پی کے کے، کے جوانوں کی شاخ ) تحریر تھا، ضبط کئے ہیں-

ایک اور خبر یہ ہے کہ غیر قانونی مظاہروں کے انعقاد کی کوشش کے الزام میں جن چوالیس افراد کو اٹھارہ اور انیس مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے پندرہ افراد کو عدالت کے حکم پر جیل بھیج دیا گیا ہے- ترکی کی پولیس نے اتوار کو بھی ایک کارروائی کرکے، استنبول ، انقرہ اور ازمیر میں سرکاری عمارتوں پر دستی بموں سے حملے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کیا تھا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲