14 نومبر 2015 - 20:08
سعودی عرب یمن کے دلدل میں بری طرح پھنس گیا

سعودی عرب جوکہ لگ بھگ آٹھ مہینوں سے یمن کی مظلوم عوام کو اپنے عتاب کا نشانہ بنارہا ہے اب اس دلدل سے نکلنے کی کوشش میں خود ہی اس میں پھنس گیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب جوکہ لگ بھگ آٹھ مہینوں سے یمن کی مظلوم عوام کو اپنے عتاب کا نشانہ بنارہا ہے اب اس دلدل سے نکلنے کی کوشش میں خود ہی اس میں پھنس گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق حکومت آل سعود کو کچھ اتحادیوں کے برھتے ہوئے دباو اور عام شہریوں کی ہلاکت کی وجہ سے ملک میں معاشی اور سیاسی چلیجنز کا سامنا ہے ۔

رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ اس جارحیت کی وجہ سے  سعودی  فوجی معاشی ،سیاسی اور سماجی طور پر پوری طرح سے تباہ ہوچکے ہیں اور انکی مشکل یہ ہےکہ وہ یمن میں بری طرح پھنس گئےہیں جسے نکلنے کی کوئی راہ انہیں نظرنہیں آرہی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق آل سعود کی جارحیت جسکی وجہ سے اب تک ہزاروں افرادجان بحق ہوئے ہیں کوبین الاقوامی انسانی حقوق اداروں کی کڑی تنقید کا سامنا ہے اوراس تنقید کی وجہ سے حکومت آل سعود کے اتحاد ی خاصکر امریکہ اور برطانیہ کو اس ظالم رژیم کی حمایت کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔

رپورٹ کے مطابق مصر اور پاکستان کی طرف سے  تحریک انصاراللہ اور مقبول کمیٹیوں کی حمایت یافتہ یمنی فوج کے خلاف اپنی فوجیں نہ بھیجنے کے فیصلے اورسعودی خاندان میں اختلافات کی وجہ سے یہ جنگ حکومت آل سعود کیلئے دردسربن گیا ہے ۔

ادھر یمنی فوج اور انصاراللہ تحریک اپنے ملک کو سعودی جارحیت سے بچانے میں اہم کردار اداکررہے ہیں کیونکہ غیر ملکی افواج اور منصورہادی کی حمایتی فوج اوردہشتگرد تنظیمں زمینی سطح پریمنی فوج اورانصاراللہ کی مقاومت کی وجہ سے شکست سے دوچار ہے جوحکومت آل سعود کیلئے ایک بڑا بدشگون ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہےکہ آٹھ ماہ سے جاری اس جارحیت کے باوجود بھی حکومت آل سعود اپنے ناجائیز مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور حکومت آل سعود یمن میں شکست سے دوچار ہونے کے بعدذلیل ہوکر واپس آنے کوتیار نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲