30 اپریل 2015 - 11:31
سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے بحرینیوں کے مظاہرے

بحرین کے مختلف علاقوں میں حکومت مخالف رہنماؤں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے عوامی احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے البلادالقدیم، السنابس اور سترہ کے علاقوں میں مظاہرے کئے اور سیاسی قیدیوں خاص طور پر جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ شیخ علی سلمان کو آزادی اور جمہوریت کے حصول کے لئے عوام کے قانونی حق کی حمایت کرنے کے سبب، اٹھائیس دسمبر کو آل خلیفہ کے کارندوں نے حراست میں لیا تھا۔ واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے، بحرین کے عوام آل خلیفہ حکومت کے خلاف، سراپا احتجاج ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین کے عوام، اپنے ملک میں امتیازی سلوک کے خاتمے اور عدل و انصاف کے قیام، نیز عوامی منتخب حکومت کے برسر اقتدار آنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169