اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان سے شائع ہونے والے اخبار السفیر نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ القلمون آپریشن کی تیاریاں مکمل ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں- لبنان سے شائع ہونے والے اخبار السفیر کے مطابق اس آپریشن کے لئے الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے- القلمون آپریشن کے لئے حزب اللہ کی تیاری مکمل ہونے کے بعد مستقبل قریب میں یہ آپریشن شروع ہوجائے گا- ذرائع کا کہنا ہے کہ القلمون آپریشن، لبنان کی استقامت اور اس ملک کی داخلی سلامتی کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور اس آمادگی کے لئے کافی وقت درکار تھا- القلمون آپریشن لبنان اور شام کی سرحد پر الجرود کے علاقے میں کیا جائے گا اور اس کا مقصد اس علاقے میں دہشتگرد گروہوں کے خطرات کا خاتمہ اور جرود کے علاقے کے سرحدی دیہاتوں اور یہاں موجود فوجی چوکیوں کی سیکورٹی کو مضبوط بنانا ہے- حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا تھاکہ القلمون آپریشن، عنقریب شروع کر دیا جائے گا-
۔۔۔۔۔۔۔
/169