اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پولیس اور ہسپتال کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی رات مغربی بغداد کے علاقے منصور الراقی میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور ستّائیس دیگر زخمی ہوگئے۔ عراق کے ایک پولیس افسر نے اعلان کیا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ، ایک پرہجوم بازار میں ہوا۔ اس دھماکے میں درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور پورے علاقے میں دھویں کے گہرے بادل چھاگئے۔ روئٹرز نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک کار بم دھماکہ، جنوبی بغداد کے علاقے، البیاع میں ایک سرکاری عمارت کے سامنے ہوا جس کے نتیجے میں پانچ عام شہری ہلاک اور سترہ دیگر زخمی ہوئے، جبکہ تیسرا دہشتگردانہ کار بم دھماکہ، بغداد میں عامل نامی علاقے میں ہوا ۔ اس دھماکے میں بھی چار افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔ عراق کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں کی کوشش ہے کہ بغداد کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے ذریعے، دارالحکومت بغداد کو بدامنی اور عدم استحکام سے دوچار کردیں۔
.......
/169