28 اپریل 2015 - 06:12
بحرینی عوام کے احتجاجات کا سلسلہ جاری

بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو حراست میں لئے جانے کے، ایک سو بیس، دن گزر جانے کے باوجود اس ملک کے عوام کا احتجاج بدستور جاری ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت وفاق ملی اسلامی کی ویب سائٹ کے مطابق بحرینی عوام نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل کر شیخ علی سلمان اور اپنے ملک کے دیگر سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی پر تاکید کی ہے- مظاہرین نے شیخ علی سلمان کو مسلسل حراست میں رکھے جانے کی مذمت کی اور ان پر لگائے جانے والے بے بنیادالزامات کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا- دوسری جانب مرآۃ البحرین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے کارندے "جو" جیسی جیلوں میں قیدیوں پر تشدد روا رکھنے کےلئے کتّوں کو استعمال کر رہے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ "جو " جیل کی حالت بہت ہی نامناسب ہے-

.......

/169