اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی یمن پر سفاکانہ اور وحشیانہ بمباری جاری ہے سعودی عرب نے تازہ ترین ہوائی حملے میں تعز میں لڑکیوں کے ایک مدرسہ پر بمباری کرکے کئی بچیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔
ادھر یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سابق نمائندے جمال بن عمر نے کہا ہے کہ داخلی سطح پر مذاکرات کے نتیجے میں یمنی سیاسی گروہ کسی حل تک پہنچ رہے تھے لیکن سعودی عرب نے یمن پر جنگ مسلط کرکے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ جمال بنعمر نے یمن پر سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے بعد استعفی دیدیا تھا۔
.......
/169