اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے پیر کے دن صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں، زائرین کی ایک بس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ یہ بس کوئٹہ سے ایران کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ اس حملے کے نتیجے میں تین زائرین شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا- اس حملے کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے لیکن حملہ آور بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ہزارہ زائرین کی بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ نواز شریف نے حملہ آوروں کو فورا گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ نواز شریف نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ان کی حکومت، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں زائرین پر یہ پہلا حملہ نہیں ہے۔ زائرین پر دہشتگردانہ حملے روکنے میں حکومت کی ناکامی پر بڑے پیمانے پر تنقید ہو رہی ہے۔
.......
/169