21 اگست 2026 - 20:23
مہنگائی کے باعث ٹرمپ کا اپنی ٹیرف پالیسی سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، خصوصاً اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کے لیے درآمدات میں اضافہ اور ٹیرف کی پابندیوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، خصوصاً اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کے لیے درآمدات میں اضافہ اور ٹیرف کی پابندیوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ امریکی خاندانوں کے لیے قیمہ اور گوشت کی قیمتیں کم کرنے کے مقصد سے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ٹرمپ نے موجودہ گوشت کی قیمتوں کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن کی حکومت کو قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بائیڈن کے دور میں امریکہ میں گائے کے گوشت کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوا اور مویشیوں کی تعداد جدید تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

امریکی صدر کے مطابق حکومت آئندہ 90 دن کے دوران 3 لاکھ ٹن سے زائد گوشت درآمد کرنے کی اجازت دے گی، جسے موجودہ درآمدی کوٹے سے باہر ٹیرف کے بغیر امریکہ لایا جا سکے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت امریکہ کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ درآمد شدہ گوشت موجودہ مارکیٹ قیمت کے مقابلے میں تقریباً 25 فیصد کم قیمت پر صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔

ان کے مطابق اس اقدام سے امریکی صارفین کے لیے گوشت کی قیمتوں میں کمی آئے گی، جبکہ ملکی مویشیوں کی تعداد میں دوبارہ اضافے اور امریکی کسانوں و مویشی پال حضرات کی حمایت کے لیے بھی وقت ملے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha