26 اپریل 2015 - 17:41
نبیل رجب کی حراست میں پندرہ دن کی توسیع

آل خلیفہ کی کٹھ پتلی عدلیہ نے بحرین کی انسانی حقوق کی سرگرم شخصیت نبیل رجب کی حراست میں مزید پندرہ دن کی توسیع کر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اللؤ لؤ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کی عدلیہ نے اتوار کو انسانی حقوق کے سرگرم کارکن نبیل رجب کی مدت حراست میں مزید پندرہ دن کی توسیع کردی ہے۔ نبیل رجب کو تقریبا ایک مہینے پہلے منامہ کی "جو" جیل میں سیاسی قیدیوں کی ابتر صورت حال کو اجاگر کرنے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اب تک انسانی حقوق کی چھبیس تنظیمیں بیان جاری کر کے نبیل رجب کی فوری رہائی کا مطالبہ کر چکی ہیں۔ بحرینی عوام نے بھی گذشتہ مہینوں میں مختلف علاقوں میں متعدد مظاہرے کر کے انسانی حقوق کی سرگرم شخصیت نبیل رجب اور بحرین کی جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی رہائی کامطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲