اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سیکورٹی اہلکاروں نے عوامی کمیٹیوں کی مدد سے سعودی نواز "حزب اصلاح" اور القاعدہ دہشتگردوں خلاف ایک بھرپور کاروائی کرکے تعز کی ینتیسویں آرمڈ بٹالین کے ہیڈ کواٹر کو دہشت گردوں سے چھڑا لیا ہے- بتایا جاتا ہے کہ "حزب اصلاح" اور القاعدہ دہشتگردوں کو مزکورہ فوجی مرکز سے نکالے جانے کے فورا بعد سعودی جنگی طیاروں نے، اس اڈے پر بمباری تیز کردی ہے- المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق پینتیسویں آرمڈ بٹالین کے ہیڈ کواٹر کو تعز میں حزب اصلاح کے دہشت گردوں اور مفرور جنرل علی محسن الاحمر کا آخری قلعہ سمجھتا تھا، جو اب یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ہاتھ میں آگیا ہے- یمن کی اسپیشل فورس کے ایک اہلکار عبدالوہاب الحسام نے اس سلسلے میں کہا کہ تعز صوبے کے لوگوں کو تکفیری باغیوں سے چھٹکارا مل گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی شکست کا سبب ان کا ظلم تھا کیونکہ وہ عوام کے گھروں پر اندھادھند گولے برسا رہے تھے- عبدالوہاب الحسام نے مزید کہا کہ تکفیریوں نے عوام میں خوف و وحشت پیدا کر رکھی تھی اور ان کے مال اسباب لوٹ رہے تھے حتی مسجدیں بھی ان کی دہشت گردی سے محفوظ نہیں تھیں- تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اس علاقے میں موجود بازار اور دوکانیں جو دہشت گردی کے خوف سے بند پڑی تھیں، وہ دوبارہ کھول دی گئی ہیں-
.......
/169