24 اپریل 2015 - 11:25
شام: داعش کا ایک اہم فوجی ٹھکانہ محاصرے میں

شامی کردوں کی ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ وای پی جی کے فوجیوں نے، شام میں داعش کے دارالحکومت رقہ شہر کے شمال میں داعش کے ایک اہم فوجی ٹھکانے کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کے روز سارین علاقے کے قصبوں کے نواحی دیہاتوں میں کرد فورس اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں داعش کے کم از کم دس دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں کرد فورس نے سارین کے تین دیہاتوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور سارین شہر کے باہر ایک گندم کے گودام کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے دہشتگردوں نے سارین شہر کے متعدد باشندوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور وہ انہیں شہر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ کرد فورس نے کوبانی شہر کو موسم سرما میں داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا اور اب ان کا اگلا ہدف سارین شہر کو داعش سے قبضے سے آزاد کرا کر اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

.....

/169