اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی بحریہ کا جنگی جہاز خلیج عدن میں داخل ہوگیا ہے۔یہ ایرانی بحری بیڑہ بدھ کے روز خلیج عدن میں داخل ہوا- اس بحری بیڑے میں، میزائلوں سے لیس" البرز" بحری جنگی جہاز اور بوشہر سے موسوم لاجسٹک بحری جہاز شامل ہیں۔ مذکورہ ایرانی بیڑے نے دو ہفتے قبل اپنا مشن شروع کیا تھا۔ خلیج عدن، جنوبی یمن میں واقع ایک ایسی خلیج ہے کہ جس کے جنوب میں صومالیہ اور مغرب میں جیبوتی جیسے ممالک واقع ہیں جبکہ صومالیہ کے سمندر میں بحری قزاقوں کی موجودگی، بین الاقوامی جہاز رانی کے لئے سنہ انیس سو نوّے کے عشرے سے خطرہ بنی ہوئی ہے اور سنہ دو ہزار پانچ میں یہ خطرہ مزید بڑھ گیا جو جہازرانی کے اخراجات میں اضافے اور غذائی اشیا و ایندھن کی منتقلی میں رکاوٹ کا باعث بنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲