22 اپریل 2015 - 17:32
غزہ پٹی: صیہونی فوجی اڈے کے قریب دھماکہ

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ رات غزہ پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کی سرحد پر ایک صیہونی فوجی اڈے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عینی شاہدین کے مطابق غزہ پٹی کے شہر خان یونس کے قریب ہونے والے اس دھماکے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں جو خان یونس شہر کے مشرق میں واقع عبسان کالونی اور جنوبی مقبوضہ فلسطین کے درمیان واقع اسرائیل کے ایک فوجی اڈے کے قریب ہوا، جس کے بعد اس فوجی اڈے سے دھواں اٹھنے لگا۔ اس رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی فوجی گاڑیوں نے فورا علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر فوجی اڈے کے اطراف کی صفائی شروع کردی۔ دھماکے کی وجوہات اور صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲