20 اپریل 2015 - 17:17
جنوبی یمن کے شہر عدن میں طّبی وسائل کی قلّت

جنوبی یمن کے شہر عدن کے طّبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عدن میں اس وقت طّبی وسائل کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عدن کے اسپتال کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عدن شہر پر سعودی عرب کی جانب سے ہونے والی بمباری کی بنا پر طبّی امداد کی اشّد ضرورت ہے اس لئے کہ زخمیوں کے معالجے میں دواؤں اور دیگر طبّی سہولیات میں کمی کی بنا پر بیماروں کے موت کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رجوع کرنے والے زخمیوں اور بیماروں کی تعداد، طبی ٹیموں سے کہیں زیادہ ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی دو کروڑ چالیس لاکھ کی آبادی میں سے ایک کروڑ بیس لاکھ افراد کو خوراک کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ فج عطان پر حملے میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے درجنوں افراد بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسکائی نیوز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صنعا پر سعودی عرب کے پیر کے روز کے حملوں میں تیرہ بے گناہ شہری جاں بحق اور صنعا کے اطراف کے علاقوں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔

.......

/169