19 اپریل 2015 - 18:18
عالمی اسلامی امن کونسل: سعودی جارحیت کی مذمت

عالمی اسلامی امن کونسل نے ایک بیان میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کو انسانی اور بین الاقوامی انسان دوستانہ اصولوں اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر مقدمہ چلائے جانے کامطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اسلامی امن کونسل نے اتوار کے روز ایک بیان میں یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیع پیمانے پر جاری ان حملوں میں، جو امریکہ اور بعض عرب حکومتوں کی حمایت سے انجام پارہے ہیں، اب تک تقریبا تین ہزار عام شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام نیز رہائشی اور عوامی مقامات، تاریخی و مذہبی مراکز، اسکولوں، اسپتالوں اور بنیادی تنصیبات پر بمباری، انیس سو انچاس کے جنیوا کنوینشن کی بنیاد پر جنگی جرم شمار ہوتی ہے اور عالمی برادری خاص طورپر ریڈ کراس کمیٹی کو چاہئے کہ اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے، جارح ممالک کے خلاف عدالتی کاروائی انجام پانے کے لئے تدابیر عمل میں لائے۔ عالمی اسلامی امن کونسل نے اسلامی تعاون کی تنظیم اور ناوابستہ تحریک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ رکن ممالک کی حیثیت سے، یمن کی حمایت کے سلسلے میں اپنے منشور میں سونپی گئی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور جارح ممالک کو سزا دیئے جانے اور سیاسی اقدامات کے بارے میں ہم آہنگی عمل میں لا‏ئیں۔

.......

/169