اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے تہران میں آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی ایزابل بشپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے بارے میں فوجی آپشن میز پر موجود ہونے پر مبنی امریکی فوج کے سربراہ کے بیان کے بارے میں کہا کہ ترک عادت بیماری کا باعث ہے- انھوں نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ باہمی احترام اور ایران کے حقوق کو تسلیم کرنا سمجھوتے تک پہنچنے کا بہترین راستہ ہے- محمد جواد ظریف نے اسی طرح ایران اور آسٹریلیا کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں کے سیاسی و اقتصادی تعلقات نشیب و فراز کے باوجود ہمیشہ جاری رہے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان تعلقات کی سطح بلند کی جائے- آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے بھی ایران کے مثبت تعاون کے لیے اپنے ملک کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں ایران کے ساتھ مثبت تعاون دونوں ملکوں کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے-
.......
/169