18 اپریل 2015 - 06:26
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی بحران یمن پر بات چیت

اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے علاقے کی تازہ ترین تبدیلیوں اور دو طرفہ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہفتے کے روز عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور علاقے کے حالات کو حساس قرار دیتے ہوئے یمن کی حالیہ تبدیلیوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی چار نکاتی تجویز کے تناظر میں یمن پر فوجی حملوں کو روکنے اور تمام یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے لیے ہر قسم کی ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے- ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلی فونی بات چیت میں یمنی عوام کی فوری ضروریات کے پیش نظر ادویات اور غذائی اشیاء سمیت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے پر زور دیا- واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے چھبیس مارچ سے یمن پر ہوائی حملے شروع کر رکھے ہیں جس میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں-

.......

/169