17 اپریل 2015 - 10:55
یمن کے حالات پر حسن نصر اللہ آج اہم خطاب کریں گے

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ آج بروز جمعہ یمن کے عوام سے خطاب کریں گے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ آج بروز جمعہ یمن کے عوام سے خطاب کریں گے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے کچھ دنوں قبل ایک بیان جاری کرکے اس ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعے کو یمن کے عوام کی حمایت اور سعودی جارحیت پر احتجاج کے لئے ہونے والے اجتماع میں شرکت کریں- بیان کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ آج بروز جمعہ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے اس اجتماع سے خطاب کریں گے جو کئی ٹی وی چینلوں سے براہ راست نشر کیا جائے گا- یہ اجتماع جنوبی بیروت کے مضافاتی علاقے ضاحیہ کے سیدالشھداء کمپلیکس میں ہوگا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲