16 اپریل 2015 - 13:04
ماسکو سیکورٹی کانفرنس کا آغاز

ماسکو سیکورٹی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے اس کانفرنس میں ستّر سے زیادہ ممالک کی وزارت ہائے دفاع کے نمائندے اور ماہرین، نیز آٹھ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں روس کے وزیر دفاع سرگئی شایگو، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف، والری گراسیموف، عالمی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے بارے میں تقریر کریں گے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان بھی ماسکو سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے روس کے دورے پر ہیں- وہ بھی اس اجلاس میں تقریر کریں گے - اس موقع پر اس اجلاس کے شرکاء، افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کے بعد افغانستان کی صورتحال سمیت مختلف مسائل منمجلہ دہشتگردی کے مقابلے، دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف انجام پانے والے اقدامات اور علاقائی اور عالمی امن و استحکام سے متعلق سیاسی اور فوجی وسائل کے کردار پر تبادلہ خیال کریں گے-

.......

/169