15 اپریل 2015 - 20:28
امریکا کی طرف سے داعش دہشتگردوں کو مدد پہنچانے کی مستند دلیل

عراقی پارلمنٹ کے سلامتی اور دفاعی کمیشن کے سربراہ "حاکم الزاملی" نے کہا کہ داعش دہشتگردوں کے مقبوضہ علاقوں میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کی طرف سے ہوائي جہازوں کے ذریعہ کھانے پینے کے اشیاء اور ہتھیاروں کی کھیپ پہنچانے کی پل پل کی مستند رپورٹ تیار کی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلمنٹ کے سلامتی اور دفاعی کمیشن کے سربراہ "حاکم الزاملی" نے کہا کہ داعش دہشتگردوں کے مقبوضہ علاقوں میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کی طرف سے ہوائي جہازوں کے ذریعہ کھانے پینے کے اشیاء اور ہتھیاروں کی کھیپ پہنچانے کی پل پل کی مستند رپورٹ تیار کی ہے یہاں تک کہ ایسے مستندات بھی میرے پاس ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی جہاز داعش دہشتگردوں کے مقبوضہ علاقوں میں اترا اور کھانے پینے کی اشیاء اور ہتھیار پہنچائے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا: اس سلسلے میں بہت سارے مستندات جو میرے پاس ہیں انہیں حکومت کے سپرد کئے ہیں۔

 عراقی پارلمنٹ ممبر نے وضاحت کی کہ پارلمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیشن اس سلسلے میں عدالتی کاروائی بھی کرنے جا رہی ہے کیونکہ آخر کار ہم پارلمنٹ میں عوام کے نمایندے ہیں۔

 الزاملی نےمزید کہا: امریکا کی طرف سے داعش دہشتگردوں کے خلاف بیان بازی جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے کیونکہ اگرایسا کرنا مقصود ہوتا تو دوغلی پالسی اختیار نہیں کرتا۔

 ابتک کئی عراقی سیاسی جماعتوں اور عسکری رضاکارتنظیموں کے کمانڈروں نے اس بات سے پردہ اٹھایا کہ بین الاقوامی فوجی اتحاد داعش دہشتگردوں کو مدد کررہے ہیں یہاں تک کئی جگہوں پر عراقی فوج اوررضاکاروں پر حملے کئے ہیں۔واشنگٹن ابتک کئی بار اس بات کو نکارتا آیا ہے۔

.......

/169