اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مختلف علاقوں میں کار بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ عراق کے دارالحکو مت بغداد کے مغربی علاقے یرموک میں ایک اسپتال کی کار پارکنگ میں کار بم دھماکہ کیا گیا، دوسرا دھماکہ مشتل شہر کی ایک کار پارکنگ میں ہوا جب کہ تیسرا دھماکہ وزیریاہ کے علاقے میں ایک مارکیٹ کے قریب ہوا۔ الوحیدہ میں بھی کار اور بس کے اسٹینڈ پر 2 دھماکے کئے گئے جب کہ ایک دھماکہ محمودیہ کے علاقے میں ہوا۔ حکام کے مطابق ان دھماکوں 17 افراد ہلاک جب کہ 55 زخمی ہوئے، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
.......
/169