15 اپریل 2015 - 12:00
ایران کی شنگھائی تنظیم شمولیت میں علاقائی اور عالمی مفاد ہے: بھارتی تجزیہ نگار

مغربی ایشیا اسٹڈیز اور بھارتی اسٹریٹیجک امور کے سنئیر ماہر کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مضبوط اسٹریٹیجک پوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت سے رکن ممالک سمیت علاقائی اور عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مغربی ایشیا اسٹڈیز اور بھارتی اسٹریٹیجک امور کے سنئیر ماہر کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مضبوط اسٹریٹیجک پوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت سے رکن ممالک سمیت علاقائی اور عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے.

ان خيالات كا اظہار بدھ كے روز بھارتي تجزيہ نگار 'قمرآغا' نے ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي انٹريو ديتے ہوئے كيا.
علاقائي ممالك كے ساتھ ايران كے قريبي اور مضبوط تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ خطے ميں اسلامي جمہوريہ كي اہم پوزيشن اور كردار كو ہرگز نظر نہيں كرسكتے.
گزشتہ روز روس كے دارالحكومت ماسكو ميں شانگھائي تعاون تنظيم كے مستقل اور نگراں ركن ممالك كي قومي سلامتي كونسل كے سربراہاں كے اجلاس كا حوالہ ديتے ہوئے قمر آغاز نے كہا كہ شنگھائي تنظيم ميں ايران كي شموليت سے علاقائي ممالك كے درميان مشتركہ تعاون اور تعلقات ميں نئے باب كھول جائيں گے.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ايران مختلف شعبوں ميں خودكفيل ہے اس لئے اس بات كو مد نظر ركھتے ہوئے اسلامي جمہوريہ دوسرے ممالك كے درميان مشتركہ تعاون كا ايك پل كا كردار ادا كرسكتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲