14 اپریل 2015 - 18:34
لبنان پر صیہونی جارحیت میں شدّت

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے گذشتہ چند روز کے دوران لبنان کے قومی اقتدار اعلی اور اس ملک کی فضائی حدود نیز بین الاقوامی قراردادوں کی کئی بار خلاف ورزی کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے منگل کے روز لبنان و مقبوضہ فلسطین کی سرحدی پٹی سے جنوب مشرقی لبنان کے علاقے میں داخل ہوکر لبنان کے قومی اقتدار اعلی اور لبنانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے- غاصب صیہونی حکومت کی اس جارحیت کے موقع پر جنوبی لبنان میں الوزانی نہر کے قریب بعض آزاد شدہ علاقوں پر گولہ باری بھی کی گئی- جبکہ صیہونی فوجیوں کے گشتی دستے نے اس علاقے کے حالات کا جائزہ لیا بھی لیا- صیہونی فوجیوں نے اسی طرح الوزانی کے مختلف علاقوں منجملہ وادی العسل، العباسیہ اور الغجر کے علاقوں میں گشت کیا- اس موقع پر مقبوضہ شبعا کے علاقے میں فائرنگ کی آوازین بھی سنائی دیں- ان علاقوں کی فضا میں صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے بھی پروازیں کیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے شام کے مقبوضہ جولان اور لبنان کے مقبوضہ شبعا کے علاقوں میں فوجی مشقیں شروع کی ہیں جن میں بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے- واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کے منافی ہے جو لبنان کے خلاف سنہ دو ہزار چھے میں، تینتیس روزہ جنگ کے خاتمے کا باعث بنی تھی، مگر غاصب صیہونی حکومت، ہمیشہ لبنان کی ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے-

.......

/169