12 اپریل 2015 - 11:37
ٹویٹر اور یوٹیوب پر العالم ٹی وی چینل کے اکاونٹ ہیک کر دئے گئے

آل سعود کے زرخرید ہیکروں نے ٹوئٹر اور یوٹیوب پر ایران کے العالم ٹی وی چینل کے اکاؤنٹ ہیک کر لیے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے دربار سے وابستہ ہیکروں کے اس ناپسندیدہ اقدام کے نتیجے میں ان ہیکروں نے ٹوئٹر پر العالم کے صفحے پر ایک جھوٹی خبر لگائی ہے اور اسے العالم سے منسوب کیا ہے- العالم کے ذرائع کے مطابق ٹوئٹر اکاؤٹ کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں- واضح رہے کہ آل سعود کے ایجنٹ ہیکروں نے العالم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کر کے تحریک حوثی کے سربراہ عبدالملک الحوثی کی شہادت کی جھوٹی خبر لگا دی تھی- یمن پر آل سعود اور اس کے نام نہاد اتحادیوں کے حملوں کے بعد العالم کی پیشہ ورانہ صحافتی سرگرمیوں سے آل سعود بوکھلا گئی ہے کیونکہ العالم نے یمن میں سعودی حملہ آوروں کی انسانیت سوز کارروائیوں سے پردہ اٹھایا ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب کے باشندے بنیادی ترین شہری اور سیاسی حقوق سے محروم ہیں اور اگر کوئی شخص یا گروہ ملک کے نامناسب حالات اور آل سعود کی تخریبی پالیسیوں پر سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے تو اسے بےبنیاد الزامات لگا کر بری طرح کچل دیا جاتا ہے- آل سعود کی کال کوٹھریوں میں اس وقت تیس ہزار سیاسی قیدی موجود ہیں- ان سیاسی قیدیوں کو بغیر مقدمے کے برسوں سےجیلوں میں رکھا گیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲