اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بہروز کمال وندی نے ہفتے کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ان چھوٹے بجلی گھروں کی تعمیر ایجنڈے میں شامل ہے اور آئندہ برسوں کے دوران اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا- کمالوندی نے بوشہر میں دو ایٹمی بجلی گھروں سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کی کپمنی روس ایٹم کے ساتھ ایران کا تعاون بڑے اچھے انداز میں جاری ہے اور اس کمپنی کا ایک وفد آئندہ چند دنوں کے دوران تہران کا دورہ کرے گا- اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے مزید کہا کہ روس ایٹم کمپنی کے وفد کے دورہ تہران کے موقع پر دو ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر اور ایٹمی ایندھن کی تیاری کے بارے میں مذاکرات جاری رہیں گے-
.......
/169