اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق میڈیکل ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس فلسطینی کو جمعے کے دن غرب اردن میں گولی مار کر شہید کیا ہے- صیہونی فوجیوں نے جمعہ کے روز غرب اردن میں قید فلسطینی قیدی کی تشییع جنازہ پر یلغار کی اور جلوس جنازہ کے شرکاء پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی زخمیی ہوگئے- اس سے پہلے بھی جعفر ابراہیم عوض نامی ایک بائیس سالہ فلسطینی جوان جو ابھی حال ہی میں اشل جیل سے رہا ہوا تھا، قید کے دوران میڈیکل خدمات سے محروم ہونے کے باعث آج بروز جمعہ شہید ہوگیا-
.......
/169