اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جمعرات کو پاناما سٹی میں کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز کے ساتھ ملاقات کی- گذشتہ پچاس برسوں میں امریکہ اور کیوبا کے درمیان اعلی ترین سفارتی سطح کی یہ پہلی ملاقات ہے- اس رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے جان کیری اور روڈریگز کی تصویریں اپنے سوشل میڈیا صفحات پر نشر کی ہیں- امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور کیوبا کے اعلی عھدیداروں کے درمیان آخری ملاقات ستمبر انیس سو اٹھاون میں ہوئی تھی- ادھر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر اوباما بھی جو پاناما سٹی میں ہیں، کیوبا کے صدر رائول کاسترو سے ملاقات کریں گے- ممکنہ طور پر امریکہ اور کیوبا کے صدور کی ملاقات بر اعظم امریکہ کے ملکوں کے سربراہوں کے اجلاس کے موقع پر جمعہ یا کے ہفتے کے روز ہو گی- پاناما کے دارالحکومت پاناماسٹی میں بر اعظم امریکہ کے ملکوں کا سربراہی اجلاس ہو رہا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169