9 اپریل 2015 - 15:05
یمن پر تازہ سعودی حملے، 22 افراد شہید

یمن کے شہر عدن پر سعودی عرب کے تازہ فضائی حملوں میں 22 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العہد نیوز ایجنسی کے مطابق یمن کے شہر عدن پر سعودی عرب کے تازہ فضائی حملوں میں 22 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔ تازہ کارروائیوں میں سعودی عرب کی سرپرستی میں اتحادی فوج نے صنعا، عدن، صعدہ اور باب المندب میں یمنی فوج اورعوامی ٹھکانوں، ہتھیاروں کے ذخائر، زیر قبضہ گیس پلانٹ پر بمباری کی۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں میں 160 یمنی بچے شہید ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق  یمن کے خلاف فیصلہ کن طوفان کا رخ خود سعودی عرب کی طرف بھی مڑ سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲