9 اپریل 2015 - 09:57
وزیراعظم کی جانب سے عراق کی فوج میں اکھاڑ پچھاڑ

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی آمادگی میں اضافے کے لیے فوجی کمانڈروں کی سطح پر کئی تبدیلیاں کی ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم نے مسلح افواج کے بعض کمانڈروں کو تبدیل، بعض کو برطرف اور بعض کا تقرر کیا ہے اور یہ تبدیلیاں فوج کے بارہ کمانڈروں میں کی گئی ہیں- حیدر العبادی نے بدھ کے روز مغربی صوبے الانبار کی آزادی کے آپریشن پر نگرانی کے لیے اس صوبے کا دورہ کیا اور اس صوبے کے حکام اور سکیورٹی کمانڈروں سے ملاقات میں مستقبل قریب میں صوبہ الانبار کو داعش کے وجود سے مکمل طور پر پاک کرنے کی خبر دی- عراق کے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ داعش کے دہشت گرد علاقے اور دنیا کے لیے خطرہ ہیں، کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فوج کی کارروائی کبھی نہیں رکے گی اور دہشت گرد عراق کی سرزمین پر جہاں بھی موجود ہوئے، عراقی فوج کے حملوں کا نشانہ بنیں گے-

.......

/169