اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے وائس چیئرپرسن نے ایک پاکستانی روزنامہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پرائی آگ میں کودنے کی ضرورت نہیں، ہمارے مقدس مقامات کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے وائس چیئرپرسن اسد بٹ نے ایک پاکستانی روزنامہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پرائی آگ میں کودنے کی ضرورت نہیں، ہمارے مقدس مقامات کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ کیونکہ حملہ کرنے والے بھی مسلمان ہیں وہ بھی ان مقامات کی اتنی ہی عزت کرتے ہیں جتنی ہم کرتے ہیں۔
مسلمانوں کے قتل کو انتہائی غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ یمن کا اندرونی مسئلہ تھا سعودی عرب کو اس جنگ میں کودنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
درایں اثنا انسانی حقوق کے رہنماؤں نے سعودی عرب میں پاکستانی افواج بھیجنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں پاکستانی افواج کو بھیجنا درست عمل نہیں ۔
انسانی حقوق کی سرگرم رہنما مہناز رحمن نے پاکستانی سول سوسائٹی، مسلم لیگ کی مرکزی حکومت اور اس کے سیاسی اتحادیوں کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس لڑائی میں پاکستانی فوج کا استعمال ایک بڑی غلطی ہے جس سے معاشی، سیاسی، عسکری اور خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
سماجی رہنما انیس ہارون نے کہا کہ پاکستان کو اس جنگ کا حصہ بننے کے بجائے سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے اور یمن کے معاملے کو مذاکرات سے حل کرنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جماعتیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستانی فوج سعودی عرب بھیجنے کے بجائے یہ پالیسی طے کریں کہ پاکستان کو غیر متعلقہ تنازعات میں ملوث ہونے کے بجائے مشرق وسطیٰ اور عالمی امن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲