8 اپریل 2015 - 14:55
فیروز آبادی:  سعودی عرب مغرب کا نوکر

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ یمن کے نہتھے عوام پر سعودیوں کا حملہ مغرب کی حمایت اور اس کے اشارے پر ہورہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کا حملے کا مقصد، جو پوری بے رحمی سے جاری ہے، اپنے داخلی اختلافات کو چھپانے اور اسے دوسروں پر ڈالنے کی ایک کوشش ہے- جنرل فیروز آبادی نے کہا کہ آل سعود نے اپنے داخلی اختلافات اور کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کےلئے یمن کے نہتھے عوام کے خلاف جنون آمیز کاروائیاں شروع کررکھی ہیں- ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے ان جرائم پر اسلامی ممالک کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بعض مسلم حکام پر تنقید کی جو سعودی عرب کے اقدامات پر اپنے ممالک کے عوام کی مخالفت کے باوجود آل سعود کے ساتھ کھڑے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169