7 اپریل 2015 - 11:22
کوبانی کے باشندوں کی ترکی سے وطن واپسی

شام کے شہرکوبانی کے باشندے ترکی سے اپنے شہر واپس لوٹ رہے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق تقریبا ایک ہزار سات سو کرد باشندے، جو شام کے شہر کوبانی سے نکل کر ترکی میں پناہ لئے ہوئے تھے اپنے وطن واپس آرہے ہیں- شہر کوبانی، شام کے شمالی سرحدی علاقے میں واقع ہے- تقریبا تین مہینوں سے، جب سے کوبانی شہر تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد ہوا ہے، کرد باشندے اپنے شہر واپس لوٹ رہے ہیں اور اب تک سات ہزار پناہ گزیں، کوبانی واپس لوٹ چکے ہیں- شہرکوبانی میں تقریبا دو لاکھ کرد شہری بستے ہیں- اس شہر پر تکفیری دہشتگرد گروہ کے حملوں اور اس پر قبضے کی وجہ سے ہزاروں افراد، ترک وطن پر مجبور ہوگئے تھے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲