7 اپریل 2015 - 10:55
سعودی عرب کے اعلی عہدہ دار کا ترکی دورہ

آل سعود کے ولی عہد کے جانشین نے ترکی کے صدر سے ملاقات کرکے یمن اور شام کے حالات کے بارے میں بات چیت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترک سرکاری نیوز ایجنسی آناتولی کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد کے جانشین محمد بن نائف نے ترکی کے ایوان صدر میں رجب طیب اردوغان سے گفتگو کی- ان کی یہ گفتگو، ایک گھنٹے چالیس منٹ تک جاری رہی- اطلاعات کے مطابق محمد بن نائف نے انٹلیجنس کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان کے ساتھ ترکی کا دورہ کیا ہے، وہ انقرہ میں دیگر ترک حکام کے ساتھ بھی شام اور یمن کے بارے میں بات چیت کریں گے- سعودی عرب کے اس اعلی عہدیدار کا دورہ انقرہ، رجب طیب اردوغان کے دورہ ایران سے قبل انجام پایا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲