اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر تکریت کو داعش دہشتگردوں سے آزاد کرائے جانے کے بعد اس شہر سے کیمیائی مواد کا ایسا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے جس سے، داعش دہشتگرد گروہ نے بم تیار کرکے انھیں سڑک کناروں اور گھروں میں نصب کر رکھا تھا- داعش دہشتگرد گروہ کا مقصد، ان بموں کو عراقی فوج، عوامی رضاکار اور قبائل کے خلاف استعمال کرنا تھا- دوسری جانب عراق کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے صلاح الدین میں وزارت داخلہ سے وابستہ ہزاروں افسر، اپنے دفاتر واپس لوٹ آئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲