5 اپریل 2015 - 18:11
ہندوستان کے شیعوں کا یمن پر جاری سعودی جارحیت کے خلاف احتجاج+ تصاویر

ہندوستان میں مقامی اہل بیت(ع) اسمبلی کے زیر اہتمام یمن پر جاری سعودی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان میں مقامی اہل بیت(ع) اسمبلی کے زیر اہتمام یمن پر جاری سعودی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
ہندوستان کے شیعہ مسلمانوں نے سعودی جارحیت اور یمن میں کئے جا رہے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بربریت کو جلد از جلد رکوانے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں مسلمانوں اور غیر مسلمانوں نے یمن پر ہونے والے سعودی عرب کے ظالمانہ حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق تاہم یمن میں سعودی حملوں کے نتیجے میں ۵۱۹ عام شہری اپنی جانیں کھو چکے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ سترہ سو سے زیادہ لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲