5 اپریل 2015 - 11:24
صوبہ صلاح الدین میں فوجی پیشقدمی جاری

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشتگردوں کے خلاف عراقی فوج کی پیشقدمی جاری ہے-

اہل بیت(ع) نوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار شہرتکریت کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد صوبہ صلاح الدین میں اپنی پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور الحویجہ کے علاقے سے دہشتگردوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے-عراقی فوجیوں نے صوبہ الانبار کے مرکز شہرالرمادی کے زنکورہ علاقے کو بھی مسح افراد کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے اور کئی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے- درایں اثنا کرد پیشمرگہ ملیشیا، صوبہ نینوا کے تل السقف کالونی میں امن و سیکورٹی قائم کرنے اور موصل کی مکمل آزادی کے لئے اس کالونی سے اپنی کاروائیاں شروع کرنے کی کوشش کررہی ہے- عراقی کمانڈر قیس عبدالکریم نے بھی اعلان کیا ہے کہ صوبے کربلا میں پوری طرح امن قائم ہے اور کربلا کے گورنر نے سیکورٹی اہلکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بعض داخلی چیک پوسٹوں کو ختم کردیں اور کربلا کے دفاع کی کوشش کریں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲