اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے جمعے کی رات مسلح افواج کے کمانڈروں کے ساتھ اجلاس میں وزارت خانوں اور عوام کو خدمات پیش کرنے والے اداروں کی تقویت پر تاکید کی تاکہ پناہ گزینوں کو وطن واپس آنے کی سہولتیں فراہم کی جاسکیں- انہوں نے مسلح افواج کے کمانڈروں کے ساتھ اس ہنگامی اجلاس میں داعش کے قبضے سے تکریت کی آزادی کے بعد ملک کی صورت حال کا جائزہ لیا- عراقی وزیر اعظم نے داعش کے قبضے سے تکریت کی آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے عراقی فورسز کو ہدایات دیں کہ شہریوں کے اموال کی حفاظت کرنے کی بھرپور کوشش کریں اور موقع پرست گروہوں کو عوام کے اموال لوٹنے کا موقع نہ دیں اور اس طرح دہشتگردوں کے خلاف کامیابیوں کی شیرینی کو تلخ نہ بنائیں- عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی عراق کے دیگر علاقوں کو تکفیری دہشتگرد گروہوں سے آزاد کرانے کی تیاریاں جاری ہیں-
.......
/169