3 اپریل 2015 - 17:33
اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی پاکستان کی کوشش

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہےکہ اسلام آباد، تہران کے ساتھ تعلقات میں توسیع کا خواہاں ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کا ملک،ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع کا خواہاں ہے- انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، آٹھ اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے- پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس دورے میں دونوں ممالک، علاقے کی صورتحال اور سیاسی و اقتصادی تعاون کے بارے میں گفتگو کریں گے- پاکستان کے وزیر دفاع نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین لوزان مفاہمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، اس مفاہمت سے علاقے اور عالمی سطح پر پڑنے والے مثبت اثرات سے بخوبی واقف ہے اور اسلام آباد، اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تعلقات میں بھرپور طرح سے فروغ لانے کی کوشش کرے گا-

.......

/169