اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹوں کے مطابق یہ مسافر بردار طیارہ، یمن سے روسی شہریوں کے انخلاء کے مقصد سے الحدیدہ بین الاقوامی ائیرپورٹ کی جانب جارہا تھا کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اسے کسی دوسرے عرب ملک میں اترنے پر مجبور کردیا جس سے ریاض اور ماسکو کے تعلقات میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی۔ ماسکو اور ریاض کے رابطوں میں کشیدگی اس وقت کھل کر سامنے آئی جب مصر میں ہونے والے عرب ممالک کے صدارتی اجلاس کے نام ولادیمیر پوتین نے ایک خط بھیجا جس پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے انتہائی سخت ردعمل ظاہر کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲