2 اپریل 2015 - 10:39
افغانستان، خوست میں دھماکہ، درجنوں ہلاک و زخمی

افغانستان کے علاقے خوست میں ہونے والے دھماکے میں چھپن افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ، مقامی قبیلے کے ایک اجلاس میں ہوا۔ خوست میں ہونے والے اس دھماکے میں اب تک سولہ لوگوں کی ہلاکت اور چالیس افراد کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں افغان پارلیمنٹ کا ایک رکن بھی شامل ہے-واضح رہے کہ افغانستان میں حالیہ دنوں کے دوران تشدد کے واقعات میں کافی اضافہ ہوگیا ہے اور بم دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد، بڑھتی جارہی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲