اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مختلف ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اس حملے میں مصری فوج کے گیارہ دیگر اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مصری ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تائید کی ہے۔ سن دو ہزار تیرہ میں سابق مصری صدر محمد مرسی کے انخلا کے بعد سے، مصری فوج پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ حملے سینا کے علاقے میں موجود اس گروہ کی جانب سے کئے جارہے ہیں جس نے گذشتہ سال داعش دہشتگرد گروہ کے ساتھ بیعت کا اعلان کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲