اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح سعودی ایرفورس کے طیاروں نے یمن کے صوبے اب پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ یمنی شہری جاں بحق اور ستّائیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ، اب صوبے میں واقع علاقے یریم پر ہوا۔ یہ صوبہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے جنوب میں ایک سو ترانوے کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور شمال میں ذمار، جنوب میں تعز، مشرق میں الضالع اور البیضاء اور مغرب میں الحدیدہ صوبوں سے ملا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں میں ابتک عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکی ہے جن میں بیشتر عورتیں اور بّچے شامل ہیں-یمن پر سعودی عرب کے یہ حملے، ایسی حالت میں جاری ہیں کہ ان حملوں پر کئے جانے والے احتجاج کا دائرہ سعودی عرب کے شہروں تک پھیل گیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169