اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے عدن کی بندرگاہ کے قریب جبل حدید کے علاقے میں ہوئے- یمن کی وزارت صحت کے حکام کے بقول ان دھماکوں کے وقت اس گودام اور اس کے اطراف میں بہت سے افراد موجود تھے- ان دھماکوں میں اب تک کم از کم نو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں- اس علاقے کے باشندوں کے مطابق ان دھماکوں سے بہت سی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس گودام کے پاس واقع کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں- اس رپورٹ کے مطابق سابق سوویت یونین کے دور کا بہت سا اسلحہ یہاں ذخیرہ کیا گیا تھا- کہا جاتا ہے کہ اس گودام کے محافظ یمن میں بدامنی میں شدت آنے کے بعد یہاں سے بھاگ گئے تھے- یہ دھماکے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں کہ جب یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے ہوائی حملے شروع کر رکھے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲