اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر عمان کی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمان یمن کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے یمن کے تمام گروہوں کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادہ ہے۔ عمان خلیج فارس تعاون کونسل کا واحد ملک ہے جو یمن کے بحران کے حل کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور اس نے یمن کے بحران کے حل کو اس ملک کے گروہوں پر چھوڑ دیا ہے۔ خلیج فارس کے دیگر ممالک نے جن میں سعودی عرب بحرین متحدہ عرب امارات اردن اور کویت شامل ہیں، یمن کے عوام کے ساتھ جنگ شروع کر دی ہے اور ان کے اتحادی ممالک یمن کے علاقوں پر ہوائی حملے کر رہے ہیں جن میں اب تک متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔
.......
/169